اصفہان(ہمگام نیوز) آج بروز پیر کو ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے اصفہان کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت، 47 سالہ کوروش ناروہی ولد شاہ بیک ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کوروش کو قابض ایرانی فورسز نے اصفہان(اسپنتان) کے علاقے ناین میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔
کہا جاتا ہے کہ کوروش کے اہل خانہ نے گزشتہ روز اس جیل میں ان سے ملاقات کی تھی...
جیرفت(ہمگام نیوز) جمعرات کی صبح کو دو کرد قیدیوں کو جیرفت کی جیل میں ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جیرفت کی جیل میں دو کرد قیدی 27 سالہ اسد امینی ولد قادر پھانسی پانے والے دو کرد قیدیوں کی شناخت 27 سالہ اسعد امینی ولد قادر ساکن سردشت اور 33 سالہ سامان فخری ولد حسن ساکن بانہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسعد اور سامان کو 2021 میں جیرفت میں منشیات کے جرائم کے الزام میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور...
خراسان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت چار قیدیوں کو سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی جن میں سے دو بلوچ قیدی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خراسان کے شہر گناباد جیل میں دو بلوچ قیدی سمیت چار قیدیوں کی پھانسی دے دی گئی ۔
پھانسی پانے والے دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 35 سالہ عبداللہ ناروہی ولد نذر ساکن دزاپ ہے جبکہ دوسری قیدی کی شناخت 45 سالہ حسین سالارزہی ساکن دزاپ ہے ، اس کے علاوہ دیگر کی شناخت جواد غفاری ساکن مشہد اور احمد غفران ساکن بیرجند...
بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل 24 دسمبر کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ہے ۔ جو کہ اس سے ایک دن پہلے اسے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 30 سالہ داؤد قلجائی ولد میر احمد ہے جو کہ شادی شدہ ایک معزور بچے کا والد تھا ۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں داؤد کو قابض ایرانی آرمی نے بیرجند شہر میں منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ 21 دسمبر کو فجر کے وقت ایک قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی جسے 19 دسمبر کو زاہدان سنٹرل جیل کی قید تنہائی (قرنطینہ) میں منتقل کیا گیا تھا ۔
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت سلطان جہانتیغ ولد غلام رضا ہے جو کہ ھیرمند کے گاؤں سنجرانی کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں سلطان اپنے بھائی اور داماد کے ساتھ بالترتیب "ناصر جہانتیغ" اور "حسین زری" کے ناموں کے ساتھ ملٹری فورسز نے "قتل" کے الزام...