زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 فروری بروز پیر یکم کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے لیے منزل آپ کے علاقے پر دھاوا بول کر پہلے چھاپے مارے اور متعدد مکانات کو تباہ کرنے کے بعد متعدد احتجاج کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔
زرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے زاہدان شہر کے علاقے منزل آپ میں رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تاہم انہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ خوف و ہراس پیدا کرنے...
زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر 20 فروری کو زاہدان میں 30 ستمبر 2022 کے خونی جمعہ کے دن زخمی ہونے والی ایک بوڑھی عورت پانچ ماہ کی تکلیف برداشت کرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
اس بلوچ خاتون کی شناخت "سنگین (زر بی بی) اسماعیل زہی" ہے، جس کی عمر 60 سال ہے اور وہ امیر محمد براہوہی کی زوجہ ہیں۔
30 ستمبر 2022 کی شام کو شیرآباد دزاپ (زاہدان) میں اپنے گھر کے سامنے اس بلوچ خاتون کو قابض ایرانی آرمی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔
کندھے اور پیٹھ پر...
ھمگام رپورٹ
دزاپ : رسانک نیوز نے حالوش نیوز کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ انہیں ایسی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس اجنسی کے تفتیش کاروں نے زاہدان کے حراستی مرکز میں قید بلوچ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ۔
عصمت دری کا شکار ہونے والی خواتین کے بیانات کے مطابق، جن کی شناخت معاشرے کے رواج کی وجہ سے پوشیدہ رکھی گئے ہیں، آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ایجنٹس اور اس سیکیورٹی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے دوران تفتیش کئی کمسن لڑکیوں کو جنسی...
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 8 فروری کو زاہدان میں طوفان اور تیز آندھی کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
زاہدان میونسپلٹی کے فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی سروسز آرگنائزیشن کے سربراہ ابراہیم شہریاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: "گزشتہ رات جہاد ٹاؤن میں ایک گارڈ ہاؤس تیز ہواؤں کے باعث الٹ گیا اور آگ لگ گئی۔"
انہوں نے مزید کہا: " عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کے ساتھ ہی ممکنہ متاثرین کی تلاش شروع کر دی، اور تلاشی کے بعد، ایک شخص کونیکس الٹنے کے بعد پھنس گیا اور شدید جھلسنے کی وجہ...
زاہدان ( ہمگام نیوز) رسانک کے مطابق گزشتہ ہفتے بروز جمعہ قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت "عبد الحمید بلوچزہی" ولد ملک محمد ہے جو شستون (سروان) کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق عبدالحمید زاہدان کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور اسے مسجد کے قریب ایک گلی میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ موصول ہوجانے تک اس بلوچ نوجوان کو گرفتار کرنے والے ادارے اور اس کے صحیح مقام کے بارے میں...