کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون میں واقع ولی تنگی اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن اور شیلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ولی تنگی، ہنہ اُڑک اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے شروع ہونے والا آپریشن تاحال جاری ہے۔
دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والے آپریشن میں قابض فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا جوکہ ہنوذ رات کے وقت بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج علاقوں میں عام...
کراچی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں بلوچ طلبا اور دیگر جبری گمشدگی کے شکار بلوچوں کی بازیابی کے حق میں کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر احتمام نکالی گئی ریلی میں سندھ پولیس نے بلوچ عورتوں اور بچوں کو ریلی اور مظاہرہ کرنے سے روکنے کے لیئے مظاہرین کے اندر گھس کر لاٹھی چارج کی اور کئی بلوچ عورتوں اور بچوں پر تشدد کی ـ
جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین شدید زخمی ہوئے اور لاتعداد مظاہرین کو سندھ پولیس نے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے لئے گئے ـ
باخبر ذرائع...
ایراندگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 10 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش کے علاقے ایرندگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واش/خاش شہر کے نواحی علاقے ایرندگان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد ایرندگانی ولد صاحبان کو قتل کر دیا ـ
کہا جاتا ہے کہ محمد اور اس کا خاندان ایک سال قبل اسپہ گاؤں سے ایرانیوں میں منتقل ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق محمد اور اس کے اہل خانہ کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا اور نہ ہی ان...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پر ایک دکان پر نامعلوم افراد کی جانب دستی بم سے حملہ ہوا ہے ـ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیاگیا جسکے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ـ زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیئے کوئٹہ کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیاـ
قندھار ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایک گھنٹہ قبل افغانستان کے شہر قندھار کی ایک شیعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکاہوا ہے۔ جس کے نتیجے اب تک 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 57 زخمی ہیں ـ
مزید اطلاع کے مطابق ایک رپورٹر کے مطابق جمعہ کی نماز کے دوران شہر کے وسط میں واقع اس مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ مسجد کے کئی حصے دھماکے سے منہدم ہوچکے ہیں اور کئی ملبے تلے دب چکے ہیں ـ