یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

فوری خبر

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معروف صحافی بائزید خان خروٹی جبری طور پر اغواء۔

قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں معروف صحافی بائزید خان خروٹی جبری طور پر اغواء۔ کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے معروف صحافی بائزید خان خروٹی کو جبری طور پر اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بائزید خان خروٹی جو بلوچستان کے معروف صحافی ہیں انہیں مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے آج قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے انہیں ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا۔ واضح رہے صحافی بائزید خان خروٹی کو کچھ مہینے قبل ریاستی اداروں...

ہلمند میں لڑائی کے دوران سات طالبان کو زندہ گرفتار کرلیا گیا:افغان سیکورٹی فورسز لشکر گاہ

  (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے افغان سیکیورٹی عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ ہلمند کے سٹی نمبر 1 اور سٹی نمبر 2 پر متعدد بار مسلح جھڑپوں میں ملوث نو اہم طالبان جنگجوؤں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند کے اہم شاہراہ قندھار کے دوراہی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں انھیں دوطرفہ شدید لڑائی کے بعد انہیں زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

امریکہ کے مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری۔

  واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے 227 اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 210 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات برائے 2020 کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی۔ ووٹںگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کئی مقامات پر ووٹروں...

اسرائیل نے تیار کردہ کوویڈ ویکسین کو انسان پر استعمال کرلی۔

  اسرائیل (ہمگام نیوز) اسرائیل نے کوویڈ ویکسین تیار کرکے پہلی بار انسان پر استعمال کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا میں رضاکار سیگو ہارل (Segev Harel) اور پوری دنیا کو پہلے کوویڈ ویکسین کے ٹیسٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف بایولاجیکل ریسرچ کی طرف سے تیار کردہ پہلی کوویڈ ویکسین شیبا ہسپتال میں پہلے رضاکار پر استعمال کردی گئی ہے۔

کوئٹہ: روڑحادثے  میں ایک شخص جاں بحق۔

  کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڑ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان علی شاہ کے نام سے ہوی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔