جمعه, می 17, 2024

فوری خبر

تازہ ترین

لکپاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو کچل دیا۔

مستونگ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر...

پشین کے علاقے سرانان میں گاڑی سے امان اللہ نامی شخص کی لاش برآمد

پشین ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ...

لسبیلہ، لنڈا پل کے قریب بس کو حادثہ، 15سے زائد مسافر زخمی۔

لسبیلہ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے...

کوئٹہ: روڑحادثے  میں ایک شخص جاں بحق۔

  کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڑ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان علی شاہ کے نام سے ہوی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

خوست: افغان فوجی مرکز پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

  خوست (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق آج منگل کی صبح افغان صوبہ خوست میں پہلے دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ـ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی اور اس سے کئی کلومیٹر دور تک زلزلہ نما حالت دیکھی گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ـ دھماکہ خوست کے مرکزی شہر کے بلکل وسط میں مجاہد چوک کے قریب واقع ایک فوجی مرکز پر ہوا جس کے قریب پولیس کی قرارگاہ بھی موجود تھی ـ اب تک کی...

کیچ: قابض پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ

  کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب کیچ میں مسلح افراد کا قابض پاکستانی فوج پر حملہ۔ تفصیلات کے مطابق ہوشاب کے علاقے دمب میں سی پیک روٹ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔ واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز قابض پاکستانی فوج پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے حملے ہوتے رہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

پشاور مدرسے میں دھماکہ، 50 سے زائد افراد زخمی 7 جاں بحق

  پشاور (ہمگام نیوز) پشاور مدرسے میں بارودی مواد سے دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی جبکہ 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دیرکالونی کے مدرسے میں ہونے والا دھماکہ بارودی مواد کا تھا اور اس میں پانچ سے چھ کلو بارود استعمال ہوا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ہر پہلو سے واقعے کو دیکھ رہے ہیں۔ اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق...

کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

  کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی و موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔ دھماکے کے بعد قابض پاکستانی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔