واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) امریکاکے صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد اپنے ملک کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد کاوعدہ کیا ہے۔
ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں اس شدید زلزلے کے نتیجے میں 2300 سے زیادہ افرادہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاتعداد افراد دبے ہوئے ہیں،اس لیے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں ترکیہ...
گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی دران میں ہوا ہے جسکا نشانہ پاکستانی فورسز کی گاڑی تھی۔
دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
تھران (ھمگام نیوز) رپورٹوں کے مطابق تہران کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے لیے امریکہ اور جوہری معاہدے کے فریقین کے پیغامات لے کر ایران پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کل رات گئے دیر تک اسرائیل نے ایران کے کئی شہروں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، اور یہ بھی خبریں آر رہی ہیں کہ ایران باقائدہ جنگ کا تیاری کر رہا ہے
تھران - (ھمگام نیوز) ایران کے کئی شھروں میں اسکے فوجی ٹھکانوں پر مبینہ اسرائیلی ڈرون حملوں کی اطلاعات آ رہی ہیں، یاد رہے کل القدس شھر میں اسرائیلی شہریوں پر حملہ هوا تھا۔ جس کے نتیجے میں 7 سے زیادہ اسرائیلی شھری ہلاک ہوئے تھے، تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ القدس میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا جواب فوری طور پر دینے گے۔ اور امریکی وزیر خارجہ بھی فوری طور مڈل ایسٹ کے خطے میں پہنچ چکا ہے۔ مزید معلومات کیلئے ھمگام نیوز ٹیم اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والے...