دوشنبه, اپریل 21, 2025

فوری خبر

تازہ ترین

بولان: 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے میں تباہ

بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل شام 8 بجے بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تباہ کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ گیس مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکل کر کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو فراہم ہوتی ہے۔ بولان اور دیگر علاقوں میں اس قبل بھی متعدد بار گیس پائپ لائن پر حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی...

حب ، امیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق حب امیر آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت سونا بتایا جارہا ہے ۔ تاہم اس واردات کے پس پردہ محرکات معلوم نہیں ہو سکے ۔

زرمبادلہ کے ذخائر 8سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (ھمگام نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر11 ارب ڈالر کم ہو کر 5.6 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، ملکی ذخائر 30 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.576 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی اخبارات میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوست ممالک کی جانب سے متوقع مالی مدد کے وعدے کی بنیاد پر صورتحال کی بحالی کے لیے اب بھی پرامید ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ مذکورہ...

بلوچستان مکمل مالی بحران کا شکار،

کوئیٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان کی حکومت پاس گندم نہیں، تنخواؤں کیلئے پیسے بھی نہیں۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان میں مالی بحران شدت اختیار کرگئی ہے۔نہ گندم ہے،نہ سرکاری ملازمین کو دینے کیلئے تنخواؤں کیلئے پیسے ہیں۔کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی پوری وسائل پاکستان کودینے کے بعد اب اس سے گندم اور پیسے کی بھیک مانگ رہی ہے لیکن وفاق وہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی۔ اس سلسلے میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں۔وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی...

ریکو ڈک پر کام کا آغاز،بیرک گولڈ سربراہ کی آمدکیلئے ایئرپورٹ کی دوبارہ فعالی۔

چاغی (ھمگام نیوز) ریکو ڈک پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیرینا ہوٹل میں قائم ریکوڈک دفتر کو دوبارہ فعال کردیا گیاہے۔ اطلاعات ہیں کہ ایئرپورٹ اور دیگر معاہدوں کیلئے بیرک گولڈ کے سربراہ مارک برسٹو رواں ماہ بلوچستان پہنچیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ مارک برسٹو صوبے کے اسٹیک ہولڈرز سے اہم ملاقاتیں اور حکومت سے کیے گئے معاہدوں کو مزید وسعت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرک گولڈ کے سربراہ مارک برسٹو ریکوڈک ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال اور نوکنڈی ٹو ریکوڈک روڈ کی تعمیر کا معاہدہ حکومت سے بلوچستان سے کریں...