ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 12 ستمبر کو ہرنائی میں ہونے والے قابض پاکستانی فوج کے فضائی آپریشن میں آزادی پسند تنظیم کے چند سرمچاروں کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مصدقہ علاقائی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہمگام نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ 12 ستمبر کی شب قریب چار بجے پاکستانی فوج کے متعدد ڈرون طیاروں نے ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں بمباری کیا۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں چند بلوچ سرمچاروں کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
ڈرون حملوں کے بعد صبح قابض پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے کو محاصرے...
شال : (ہمگام نیوز) موصول اطلاعات کے مطابق گزشتہ اور آج کے روز صبح سویرے زرغون میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے بھاری نفری کیساتھ پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھاری شیلنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے پروازیں دیکھنے اور زرغون کے مختلف مقامات شعبان، وڈھ، روئز وار پر بھاری شیلنگ کی، جو رات دیر 12 بجے جاری رہا۔ زرائع کے مطابق قابض فورسز کیساتھ کمانڈوز بھی تھے، جنہیں مختلف جگہوں پر...
کیچ : (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت راشد علی ولد داد اللہ کے نام سے ہوئی۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شخص کو کس نے اور کیوں قتل کیا۔
لندن ( ہمگام نیوز) بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنت کے سربراہ حیربیارمری نے سوشل میڈیا ایکس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1970 کی دہائی میں بلوچ عوام کے خلاف فوجی دھشت گردی کے زریعے آپریشن کیا اور 2009 میں مارو اور ڈمپ پالیسی انہی کے حکومت کے دور میں شروع کی گئی۔ اور جب بھی وہ حکومت میں آتے ہیں وہ بلوچ عوام سے معافی مانگتے ہیں مگر پھر بھی وہ بلوچوں کے خلاف فوجی دھشت گردی اور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اب آصف زرداری بلوچستان میں ہیں اور سیکیورٹی صورتحال...