دوشنبه, فبروري 24, 2025

خبریں

تازہ ترین

افغانستان میں عوامی خدمت کے لیے حقیقی حکومت قائم ہو چکی ہے، ملا عبدالغنی

تاشقند:(ہمگام نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور...

تربت، ہوشاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ہوشاب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہوشاب کے مین...

بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بلوچ...

“سر کتاب اَنت”۔ چیئرمین جاوید بلوچ

سوشل میڈیا پر لسبیلہ یونیورسٹی کی اس ویڈیو میں...

نصیرآباد: اُچ پاور پلانٹ کے قریب فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ، اہلکاروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات

نصیر آباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نصیرآباد میں اُچ پاور کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکی میں پولیس سمیت مختلف اوقات میں ایف سی کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

دوکی کے علاقے زکی کے مقام پر حملہ کرکے جاسوس موبائل ٹاور کو تباہ کیا۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 9 فروری کو ہمارے سرمچاروں نے دوکی کے علاقے زکی کے مقام پر حملہ کرکے ایک جاسوس موبائل ٹاور کو مشینری سمیت نظر آتش کردیا جس کے نتیجے میں ٹاور ناکارہ ہوگیا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج و انٹیلیجنس اداروں کی ایماء پر اپنے مواصلاتی نظام کو جاسوسی کیلئے استعمال ہونے نہ دیں۔

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5726 دن ہو گئے۔

شال (ہمگام نیوز) اظہار یکجہتی کرنے والوں میں دانشور موسٰی سیلاچی بلوچ آغا محبوب شاہ اور خواتین نے کیمپ آکر اظہار یکجتی کی۔ وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگی نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ یہ انسانیت کے منافی عمل ہے ایسا کوئی عمل ناقابل قبول ناقابل برداشت ہے چائے وہ دہشتگردی کو کاونٹر کرنے کے لیے کی جائے یا کسی جائز مطالبے کے لیے اُٹھائی جانے والی آواز کو دبانے کے لیے دوسری جانب پاکستان دنیا کو بلیک میل کر کے سفالیت سے بلوچ نسل کشی میں مصروف...

پسنی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں دو اور افراد لاپتہ

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پسنی میں قابض پاکستانی فورسز نے وارڈ 4 اور وارڈ نمبر1 سے مذید دو افراد کی لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول۔ تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپہ کے دوران متعدد افراد حراست میں لیے گئے جن میں سے دو اور شخص کی شناخت بھی سامنے آئی ہے۔ مذکورہ شخصوں کی شناخت زمان ولد پُھلان اور صالح ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خاران، فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچی سمیت دو افراد زخمی

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران شہر بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے طاہر وفا نامی شخص کو زخمی کردیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک چھوٹی بچی بھی زخمی ہوگئی۔ جبکہ دوسرا واقعہ جنگل روڈ کراس میں پیش آیا جو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مجیب ایچباڑی نامی شخص کو زخمی کردیا۔