بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے عبد القیوم ولد حبیب کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سلو میں جمعہ کی رات کے تقریباً 9 بجے کے وقت دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سلو کے رہائشی نوجوان عبدالقیوم کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو کہ تاحال ان کی کوئی خبر نہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے زبردستی کرکے عبدالقیوم کے ہاتھ باندھ کر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ...
شال (ہمگام) اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کراچی ملیر کا ٹھور سے نور احمد بلوچ غلام دستگیر بلوچ مستونگ سے پرویز بلوچ داد محمد نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی
وی بی ایم کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے۔ اپنے لیے ہر کوئی جیتا اور مرتا ہے۔ اصل انسان دوست وہ ہوتے ہیں۔ جو اپنے لیے نہیں بلکہ بہادری مخلص اور خندہ پیشانی سے انسانیت کے لیے جیسے اور امر ہو جاتے ہیں : انسانی آزادی کے لیے ہر نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔ اور انسانی آزادی کے اصول کے لیے کئی مصیبتوں گزرتے ہیں اور...
خضدار (ہمگام نیوز) خضدار سے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اسما کی بھائی نے دھرنا گاہ سے والدہ اور دیگر لواحقین کے ہمراہ ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر میرے بہن کے اغو کاروں کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو میں اور بلوچ قوم مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیان اغواء کاروں نے زبردستی دلوائی ہے۔ ایسے زبردستی کے بیانات دلوا کر ہمیں بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ ہم...
کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات قابض پاکستانی فورسز نے کراچی سے ایک شخص کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ طالب علم کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی ہے جو تربت شہرک کا رہائشی اور لوامز انٹر کالج اُوتھل کے طالب علم ہے۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔