گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں تین دن قبل حبیب بینک کے قریب حجام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی کی شناخت محمد عارف ولد عبد الرشید قوم راجپوت ساکن تحصیل سمندری چک نمبر 250 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
تاہم مزکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی بلوچ آزادی پسند نظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
نئی دہلی (ہمگام نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو جنگ کی اب تک کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے چنا۔ کرنل صوفیہ قریشی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ، پاکستان، ہندوستان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں ان حملوں کو ناکام بنائے جانے کی تصاویر بھی جاری کیے۔
ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ، پاکستان نے ملک کے 36 مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔...
تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تجابان میں دورانِ آپریشن پوگری کے پہاڑی سلسلے میں ایک بلوچ فرزند کو اغوا کرکے غائب کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دولتِ بدل پیشے کے حساب سے مزدور ہیں اور کئی سال پہلے انکے والد کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے اندر فوجی جارحیت کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے اور سالہا سال انکی خیر خبر تک نہیں دی جاتی اور انہیں عقوبت خانوں میں بند کرکے ازیتناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
دولت...
شال (ہمگام نیوز) گزشتہ دو مہینوں سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا زہیر بلوچ کو، جو 75 سال سے زائد عمر کے ہیں، عیدالفطر کے روز کوئٹہ میں جبری گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ کے ایک پُرامن احتجاج میں شرکت اور اظہارِ یکجہتی پر گرفتار کیا گیا۔ ان پر “تھری ایم پی او” جیسے متنازع اور غیر آئینی قانون کے تحت مقدمہ بنا کر انہیں قید میں رکھا...
تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تربت کے علاقہ کلاتک میں معروف پبلشر اور صحافی جمیل امام سمیت دو گھروں پر چھاپہ مارا اور جمیل امام کے چھوٹے بھائی کامران امام سمیت ایک اور نوجوان امتیاز خیال کو لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق رات دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے گھروں کا گھیراؤ کرنے کے بعد اندر آکر تلاشی لی جہاں توڑ پھوڑ اور گھر والوں کی مارپیٹ کے بعد پہلے کامران امام اور بعد ازاں امتیاز خیال کے گھر سے انہیں اٹھاکر لاپتہ کیا۔