کیف (ہمگام نیوز) روس نے یوکرین کے شہر زاپوریزیہ کو نشانہ بنایا ہے ڈرونز اور میزائلوں سے کیے جانے والے اس حملے میں توانائی کی ایک تنصیب کو تباہ کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے شہر خارکیف کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے 114 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
دوسری جانب...
حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حب ساکران میں پولیس کی چھاپہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی زخمی ہوگئے جب کہ ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل جابحق ہوگئے۔
زرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جبکہ ایکُ ڈاکو کے زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
زاھدان (ہمگام نیوز) زاھدان میں خونریز قتل عام کے شہداء کے خاندانوں نے بلوچ قوم اور پوری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کے شہداء کا خون ضائع نہ ہونے دیں۔
شہداء کے خاندانوں کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ "خونریز جمعہ" کے بعد سے آج تک ان کے دلوں میں جو زخم ہیں وہ کبھی بھی مندمل نہیں ہو سکے۔ اس دوران، یہ خاندان نہ صرف اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں بلکہ شدید مالی اور سماجی مسائل کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔...
محترم صحافیو اور میڈیا پیشہ ور افراد!
ہم آپ تک اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر مخاطب ہیں، آپ کی یکجہتی اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لئے آپ کے پختہ عزم کی متمنی ہیں۔ 25 جنوری کو، بلوچستان کے عوام دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن منائیں گے - ایک سنجیدہ موقع جس میں ان لوگوں کو یاد کیا جائے گا جنہیں ہم نے کھو دیا ہے اور جاری ناانصافیوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے۔
آج، 23 جنوری تک، پاکستانی ریاست نے دالبندین میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کو پہلے ہی بند کر دیا ہے۔
بلوچستان...