کوئٹہ(ہمگام نیوز) پشین کے علاقے میں بم دھماکے میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات پشین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے جمعیت علماءاسلام کے رہنما و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم مولانا عبدالواسع معجزانہ طورپر محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
لورالائی ( ہمگام نیوز)لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے گھائی پل سے نامعلوم افراد مری قبیلے کے ایک شخص کو اغوا کرکے لے گئے لیویزنے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ۔
مستونگ ( ہمگام نامہ نگار ) پاکستان آرمی کی جانب سے دوسرے روز مستونگ و گرد و نواع میں جاری آپریشن سے آج سکول ٹیچر نور جان بنگلزئی ، اس کی بھائی اور دیگر دو بلوچ فرزند شہید ہوئیں ہیں اور ساتھ فضائی بمباری سے کئی بلوچ فرزند زخمی بھی ہوئیں اور بعض زخمیوں کو آرمی والے اپنے ساتھ لے گئے ، علاقائی زرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے بعض جگہوں پہ کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی آگ لگا دی ہے
واشنگٹن(ہمگام نیوز) صدر اوباما نے کہا ہے کہ اتحادی خلیجی ریاستوں کی سلامتی کے لیے امریکہ کا عزم مضبوط ہے اور اگر انہیں خطرہ ہوا تو وہ فوجی طاقت بھی استعمال کرے گا۔
اوباما نے واشنگٹن کے شمال میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں چھ ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کے سربراہوں اور سینیئر وزراء کے اجلاس کی میزبانی کی۔
ان میں سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب ولی عہد، کویت اور قطر کے امیر اور بحرین، اومان اور متحدہ عرب امارات سے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
صدر نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے دوران ’’بہت...
اسلام آباد(ہمگام نیوز) امریکی حکومت کے تعاون سے چلائے جانے والے ایک منصوبے کی مدد سے گزشتہ دو سالوں کے دوران بلوچستان کے ضلع مستونگ میں شہتوت کے کاشتکاروں کی آمدن میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
دو سال قبل تک ضلع مستونگ میں پیدا ہونے والے خشک شہتوت کی قیمت دو سے تین ہزار روپے فی بوری تھی، مگر یہ منصوبہ شروع ہونے کے بعد یہی شہتوت 12 سے 16 ہزار روپے فی بوری لاہور، کراچی، اسلام آباد اور سندھ کے شہر سہون شریف میں...