سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان: ٹریفک حادثے میں 11 افراد جانبحق 14 زخمی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق منگل کی صبح...

نیکشہر: قابض ایرانی فورسز مسلح افراد کا حملہ چار اہلکار ہلاک ایک زخمی

نیکشہر(ہمگام نیوز ) آج بروز منگل کو نیکشہر کے...

بسیمہ میں فوجی آپریشن، درجنوں بے گناہ بلوچوں کے شہادت کی اطلاعات

کوئٹہ(ہمگام نیوز) یہاں آمد اطلاعات کے مطابق کل شب دو بجے کے وقت سے پاکستانی فوج نے بسیمہ کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع پیمانے کے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور بھر پور فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے، جس میں درجنوں کے تعداد میں عام بلوچ شہریوں کے شہادتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں ، اس دوران کئ زخمی بلوچوں کو پاکستانی فوجی اہلکاروں نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہوا ہے ، آج ایف سی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1894دن ہو گئے

،کراچی(ہمگام نیوز) اظہار یکجہتی کرنے والے میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے لاپتہ اسیران و شہدا کے لواحقین کی کیمپ کا کا دورہ کیا، اور انہوں نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری شدید ترین فوجی کاروائیوں و شہادتوں کے حوالے میڈیا و دوسرے نام نہاد سول سوسائٹی کے لوگوں کی خاموشی ان کے اپنے شعبے سے غداری کے مترادف ہے، کیونکہ بلوچستان میں روز شریف النفس بلوچوں کو سر بازار و سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں میں اُتار کر ان کی عزت نفس کو مجروح کیا...

ایڈوکیٹ جنرلز کی رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے والی ایڈوکیٹ جنرلز کی رپورٹ ’’جس میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں سب سے کم لاشیں برآمد ہوئی ہیں ‘‘پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ زمینی حقائق کے بالکل بر عکس اور جھوٹ پر مبنی ہے ، ریاست اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ایسے جھوٹے و من گھڑت رپورٹ شائع کررہی ہے تاکہ دنیا کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاست کی جانب سے اغواء ہونے والے سیاسی کارکنوں کی لاشیں ہزاروں...

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1893دن ہو گئے

کراچی(ہمگام نیوز) بلوچ شہدا و اسیران کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ریاستی ظلم و جبر سے بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ خاندان اپنے علاقوں سے نکل مکانی کرکے دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں، مشکے آواران ، کولواہ، تجابان، و شاپک سمیت بلوچستاں کے طول و عرض میں بسے بلوچ عوام ریاستی جبر کی وجہ سے احساس عدم تحفظ و خواف کا شکار ہیں، ریاستی فورسز بلوچ عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے اپنی...

گوادر کا 2281 ایکڑ زمین چین کے حوالے

گوادر(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281 ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے ۔ یہ خریداری مقامی ریونیو افسر کے ذریعے کی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 6.69 ارب روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت یہ زمین چین کو لیز پر دے گی جو اس علاقے میں صنعتیں اور بندرگاہ کو آپریشنلائز کرنے کیلئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرے گا۔ چین اپنی اور دیگر ممالک کی کمپنیوں کو گوادر بندرگاہ پر بھاری سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا جس سے اس علاقے میں بھاری صنعتیں قائم ہوں...