سه شنبه, اکتوبر 1, 2024

خبریں

تازہ ترین

برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

لندن(ہمگام نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ¾ قرارداد کے حق میں 274 اور مخالفت میں صرف 12 ووٹ ڈالے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمان کے ایوان زیریں میں فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حق میں ایک علامتی قرار داد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاوزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیر کو قرارداد کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ کیمرون کے ترجمان نے قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی واضح کر دیا...

قوم دوست رہنما قومی تحریک کے فائدےکیلئے کردار ادا کریں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما ن گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچار دوست آپس میں لڑائی کیلئے تیار ہو رہے ہیں ، اس عمل سے بلوچ قومی جہد کو بہت نقصان ہوگا کیونکہ اگر ایک دفعہ یہ جنگ چھڑ گئی تو دشمن کے خفیہ ادارے بلوچستان میں یہ کام ہرجگہ آسانی سے سر انجام دینے میں کامیاب ہوجائینگے، اس سے دونوں تنظیموں کا نقصان نہیں بلکہ پوری بلوچ قومی تحریک کو...

ایچ آر سی پی کی رپورٹ کو سراہتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل مومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیش آف پاکستان کی رپورٹ میں چند حقائق کو سامنے لایا گیا ہے۔ ہم چیئرپرسن ایچ آر سی پی زہرہ یوسف اور ٹیم کی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی غیر جانب دارانہ رپورٹ کو سراہتے ہیں۔ اس رپورٹ میں قوم پرستوں کو کاونٹر کرنے کے لئے جس طرح مذہبی انتہاء پسندی کی فروغ کا ذکر کیا گیا ہے وہ سو فیصد سچائی پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم عرصے دراز سے ان تحفظات کا ذکر کرتے آرہے ہیں کہ پاکستان...

خضدار اجتماعی قبروں کے بابت عدالتی کمیشن کا رپورٹ غیرتسلی بخش ہے۔ ایچ آر سی پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستان انسانی حقوق کمیشن کے ایک فیکٹ فائینڈنگ مشن نے عدالتی کمیشن کے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ، کیونکہ یہ کمیشن خضدار میں دریافت ہونے والے اجتماعی قبروں میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کر سکا۔ اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہا کہ،"عدالتی رپورٹ میں کچھ نہیں تھا وہ ان افراد کی نشاندہی نہیں کر پائے جوان سفاکانہ قتل اور اجتماعی قبروں میں ملوث ہیں"۔ سارے لاشوں کی پہچان نہیں ہوئی،بمشکل 17 میں سے 3کی پہچان ہوئی ہے۔ہمارے کئی تحریری اور زبانی...

مند ایف سی چیک پوسٹ پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات مند کے علاقے گواک میں قابض پاکستان کی ایف سی چیک پوسٹ پہ راکٹ ، ایل ایم جی ،گرینڈ لانچراور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہماری یہ  جنگ ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہے گی۔