چهارشنبه, نوومبر 6, 2024

خبریں

تازہ ترین

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان...

گوریلا جنگ اور بلوچ قوم کے گمنام ہیروز۔ بی بلوچ

گوریلا جنگ کا تصور دنیا کی تاریخ میں بہت...

آزادی کے خواب اور محبت کی سرگوشیاں۔ (ایک سپاہی کا خط) ہیبتان

اے میرے ہمسفر! یہ جنگ، جو بلوچستان کی آزادی کے...

تربت کے علاقے زیروپوائنٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تین افراد زخمی

تربت ( ہمگام نیوز)تربت کے علاقے زیروپوائنٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس سے تین افراد محمد یونس ،حاجی محمد اور ضمیر نامی شخص زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر قابض پاکستانی  فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال تربت پہنچادیا ۔

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے کنویں سے پلانٹ کو جانے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھاجو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے پائپ لائن تباہ ہوگئی اور پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کردی۔

بی آر اے نے سریاب روڈ دھماکے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگم نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قابض فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔جس میں فورسز کے دو اہلکارہلاک اور متعد زخمی ہوئے۔ہماری کاروئیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیگی۔

بی آر ایس او کی جانب سے بالاچ مری کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شہیدِ انقلاب نوابزادہ بالاچ خان مری کو انکی عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں فکرِ بالاچ کو ہر بلوچ کے گھر و گدان تک پہنچانے کی بھاری ذمہ داری بلو چ نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے تربت(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ایس او ہوشاب زون کی جانب سے شہید ِ انقلاب نوابزادہ بالاچ خان مری کی ساتھوی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔ریفرنس میں بلوچ ری پبلکن پارٹی اور بلوچ نیشنل موونٹ کے رہنماﺅں نے بھی...

بی ایچ آر او کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف تھا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن می ںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاپک ڈیرہ بگٹی مشکے سمیت کئی علاقوں میں آپریشن سے متعلق نعرے درج تھے مقررین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 19-11-2014علیٰ الصبح 7بجے تربت سے 40کلو میٹر دور شاپک سری شاپک ڈنڈا میں ریاستی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کی دوران آپریشن چادر اور چاردیواری کو...