دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل اے نے نوشکی و مشکے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ہمگام نیوز۔۔ بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج نوشکی ایف سی کیمپ اور خفیہ ادارے کی دفتر پہ مارٹر گولے اور بی ایم بارہ سے حملہ کیا جس سے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا، اس کے علاوہ مشکے کے علاقے لکی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پہ حملہ کیا جس سے فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ، ترجمان نے کہا کہ ہماری یہ جنگ دشمن کے خلاف ایک آزاد بلوچ سماج کے قیام تک جاری رہے گی

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن تباہ کیا – بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پچھلے سال 25 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے تسپ میں قابض پاکستانی پولیس تھانے پر حملہ کیا اور ایک کامیاب کاروائی کے بعد ہمارے سرمچار واپس جارہے تھے کہ قابض ریاست کے چند زرخرید پولیس والوں نے ہمارے سرمچاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو جانباز سرمچار ساتھی امتیاز بلوچ اور داود بلوچ شہید ہوگئے۔ تنظیمی حکمت عملی کے پیش نظر شہیدوں کے نام راز رکھے گئے تھے اور ان کے متعلق معلومات منظر عام پر نہیں لائے گئے تھے ۔ بلوچ ری پبلکن آرمی جانباز شہیدوں کو ان کی قربانی...

لاپتہ اسیران وشہداء کے لواحقین عید الاضحی پر پریس کلب کوئٹہ سے ریلی نکالے گی ۔ماما قدیر

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1743دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں سول سوسائٹی اور وکلاء برادری نے لاپتہ بلوچ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ سال وومن یونیورسٹی کی بس پر حملہ جس سے بلوچ طالبات کی شہادت تمپ میں شہناز بلوچ پرحملہ کاہان میں گلناز مری کی شہادت بانک زرینہ مری کی ریاستی عقوبت خانوں میں موجودگی بلوچ طلباء وطالبات کی چیئرپرسن بانک کریمہ...

کوئٹہ، بم دھماکے اور فائرنگ ،4 افراد ہلاک،12 زخمی

ہمگام نیوز۔ کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لانگو آباد میں ایک آباد کار کی دکان پہ دستی بم سے حملہ کیا جس سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ دوسر واقعہ سریاب میں پیش آیا جہاں ایک دکان پہ فائرنگ سے ایک شخص موقع پہ ہلاگ ہوگیا، جبکہ ایک اور واقعہ میں کاسی روڈ پہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا      ا

ایران دنیا کی امن و سلامتی کےلئے داعش سے بڑا خطرہ ہے، اسرائیل

ہمگام نیوز ۔۔ اقوام محتدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران دنیا کی امن و سلامتی کےلئے داعش سے بڑا خطرہ ہے، اس لئے ہم دنیا کو یہ بتا دینا چاہیتے ہیں کہ وہ چھوٹے چھوٹے محاذوں پہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ایران کی طرف بھی توجہ دیں کیونکہ ایران کی ایٹمی پروگرام اسرائیل سمیت پوری دنیا کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے ۔