کوئٹہ ( ہمگا نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1733دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں دالبندین سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی کارکن میر علاو الدین بلوچ میر محمد ابراہیم بلوچ اور عبدالظاہر بلوچ نے لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ریاست بلوچ سرزمین پر اپنے قبضے کو دوام دینے کیلئے روز نت نئے حربوں کیساتھ بلوچ فرزندوں کی اغواء نسل کشی سول آبادیوں پر بمباری میں اضافہ...
افغانستان(ہمگام نیوز)
افغانستان کے صدارتی اميدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درميان اقتدار ميں شراکت کے حوالے سے ايک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آج کيا جائے گا۔
افغانستان ميں چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں ہی کی طرف سے انتخابی عمل ميں دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ بعد ازاں دونوں اميدواروں نے اقوام متحدہ کی نگرانی ميں قريب آٹھ ملين ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور آڈٹ پر اتفاق کيا۔ ہفتہ بيس جولائی کو دونوں اميدواروں کی ٹيموں نے عالمی...
شال(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد آئینی بلاک شال زون کے شہید ورنا مجید یونٹکا یونٹ باڈی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تنظیمی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی یونٹ باڈی نشست میں کہا گیا کہ مرکز اپنی دروغ گوئی کو بنیاد بنا کر عام ممبروں کی زہنوں کا بری طرح سے استحصال کررہی ہے مرکز نے تمام بنیادی اختلافات کی نوعیت کو بالائے طاق رکھ کر صرف ہمیں مذاکرات کے لیئے دعوت د ی ہے مگر ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ تنظیمی معاملات اب بھی بدستور اسی ڈگر پر چل رہے کہ جس کی وجہ...
پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگورکے علاقے سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلی نعش برآمدہ کر لی۔تفصلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے وشبود سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی جس سے تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ (ہمگام نیوز)
کوئٹہ دکان کے باہر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کوئٹہ کے علاقے پانچ فٹی میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے باہر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکرامدادی کارروائیاں شروع کردیں دھماکہ اتنا شدید تھا کہ...