کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1773دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نوشکی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار میر خورشید احمد جمالدینی اپنے ساتھیوں کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ بدلتے وقت کے ساتھ قوموں اور قبائل کو آسمانی عذابوں وقدرتی آفات سے زیادہ زمینی بدی کی قوتوں کا سامنا کرنا پڑا یہ بدی کی طاقتیں وہ جابر اقوام وقبیلے اور انسانی گروہ تھے جنہوں...
ڈھاکہ(ہمگام نیوز) بنگلہ دیش جنگی جرائم کی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کے رہنما کو سزائے موت سنادی ہے
۔جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی پر بنگلہ دیش کے قیام کی تحریک کے دوران 1971ء میں نسل کشی، ریپ اور لوٹ مار کے الزامات سمیت سولہ مقدمات قائم تھے۔
عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سرکاری وکیل محمد علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ’’جرائم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ٹریبیونل نے انہیں سزائے موت سنائی ہے۔‘‘
زہری(ہمگام نیوز) زہری کے علاقے انجیرہ میں سرادر ثناء اللہ زہری کے گھر پہ نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیئےگئے جن سے انکے گھر کے دیواروں کو نقصان پہنچااطلاعت کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سردار ثناء اللہ زہری کے گھر پہ راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے انکے گھر کی دیواروں کو نقصان پہچنا،آخری وقت تک جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
امریکہ(ہمگام نیوز)’’افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد یہ ظاہر ہوجائے گا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ پاکستان ہی رہا ہے‘‘ ان خیالات کا اظہارامریکی کانگریس مین ڈانا روہرا بیکر نے کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ امریکی فوجیوں کو افغانستان میں ہی رہنے دینا ایک بدترین حکمت عملی ہوگی ، کیونکہ وہ وہاں بیرونی قبضہ گیریت کی علامت بن کر رہ جائینگے اور بلآخر سب یہی کہنے لگیں گے کہ اگر امریکی فوج یہاں نہیں ہوتی تو ہمیں اس تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ، اب پوری...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران تیرتیج میں سیکورٹی فورسز کی جک چوکی پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ۲ اہلکاروں کو ہلاک کیا،نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس نیو ز نے غلط بیانی کرکے بلوچ قوم پرست رہنما واجہ واحد قمبر بلوچ اور دیگر رہنماؤ ں کے بارے میں ایک میسج پھیلایا ہے ، جس میں بی ایل ایف کے قومی سرمچاروں کے بارے میں کہا...