شنبه, مې 24, 2025

خبریں

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی قرارداد سے کوئی تعلق نہیں ۔ خان آف قلات

ہمگام نیوز جلاوطن بلوچ آزادی پسند رہنما خان سیلمان داود خان آف قلات سے بلوچستا ن اسمبلی میں منظور کی گئی قراداد کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی ہی میرا مقصد ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں جو قرارداد منظور کیا گیا اس سے میرا واسطہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی اور اپنے آنے والی نسل کی بہتر مستقبل کے لیے میں آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھونگا۔میرا اور حیر بیار مری کا آزادی کے نکات پر ایک ہی موقف ہے ۔ مراعات کو خیرآباد کرکے جلاوطنی کی زندگی گزارنے کا...

مشکے، پاکستان ایف سی کی چیک پوسٹ پہ حملہ

ہمگام ، تازہ ترین نیوز مشکے کے علاقے محیی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان ایف سی کی چیک پوسٹ پہ چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، ہمگام نیوز نے نامہ نگار نے مزید بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایف سی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ، تاہم ہلاکتوں کی تعداد کا معلوم نہ ہوسکا ۔

جھل مگسی سے تین مسخ شدہ لاشیں برآمد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)جھل مگسی کے علاقے سے لیویز نے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جھل مگسی کے علاقے گنداواہ کے نواحی گوٹھ سے لیویز نے تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں قبضے میں لے لی جوناقابل شناخت ہوچکی تھیں جنہیں لیویز نے امانتاً دفن کردیا۔

بی آر ایس او کاوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ریلی کی حمایت

بی آر ایس او کے کارکن ریلی میں حصہ لیکر اسیران کی خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی تر جمان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے عیدکو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بی آر ایس او شال زون کے کارکنوں کو تاقید کی ہے کہ وہ ریلی میں حصہ لیکر اسیران کی خاندانوں سے اظہایکجہتی کا مظاہرہ کریں اور بلوچ قوم سے عید سادگی سے منانے کی درخواست کی۔ بی آر ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1746دن ہوگئے

 لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1746دن ہوگئے شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بی این ایم منگچر کے وفد کی لاپتہ افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1746دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بی این ایم منگچر ہنکین کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باقی اداروں کی طرح سپریم کورٹ بھی پاکستان کا ایک ادارہ ہے اور...