یکشنبه, فبروري 23, 2025

خبریں

تازہ ترین

افغانستان میں عوامی خدمت کے لیے حقیقی حکومت قائم ہو چکی ہے، ملا عبدالغنی

تاشقند:(ہمگام نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور...

تربت، ہوشاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ہوشاب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہوشاب کے مین...

بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری۔ بی وائی سی

شال (ہمگام نیوز) پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بلوچ...

“سر کتاب اَنت”۔ چیئرمین جاوید بلوچ

سوشل میڈیا پر لسبیلہ یونیورسٹی کی اس ویڈیو میں...

ریاست بلوچستان میں ایک خوفناک صورت حال پیدا کررہی ہے۔ بی وائی سی کی پریس کانفرنس

معزز صحافی حضرات! جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بلوچستان میں آئے روز ریاستی اداروں کی جانب سے لوگوں کو جبراً اغواء کرنا اور ماورائے عدالت قتل کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ آج اسی توسط سے ہم آپ سے مخاطب ہوکر صرف اسی مہینے یعنی جنوری 2025 میں بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں کو آپ کے سامنے لانا ہیں تاکہ آپ حضرات اپنے پیشے سے انصاف کرکے ان بد ترین انسانی حقوق کے پامالیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں ہماری مدد کر سکیں۔ اس ماہ جو ماحول بلوچستان میں ریاستی اہلکاروں نے بنایا ہے ہم...

تربت، شریف زاکر پر قاتلانہ حملہ، تربت سول سوسائٹی کی کال پر تربت میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند

تربت (ہمگام نیوز) سول سوسائٹی کی کال پر معروف سماجی شخصیت اور ساچان گرائمر سکول کے ڈائریکٹر شریف زاکر پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج بدھ کو تربت شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ بینک، پٹرول پمپس، مالیاتی ادارے سمیت دفاتر اور پرائیویٹ ادارے بند ہیں۔ شریف زاکر پر حملہ کے خلاف آج بدھ کو پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ کیچ بار اور مکران بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عدالتی کاروائیوں کے بائیکاٹ کے...

تربت، حیات سبزل کی میت پنجگور سے تربت شہید فدا چوک منتقل ،بی وائی سی نے نعش کے ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا۔

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور میں گذشتہ شب قتل کیے گئے ضلع کیچ کے رہائشی حیات سبزل کی میت کو اہل خانہ نے تربت میں شہید فدا چوک پر بی وائی سی کے احتجاجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔ بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کے قتل کے خلاف بی وائی سی کا احتجاجی کیمپ تین دنوں سے فدا شہید چوک پر جاری ہے۔ حیات سبزل کو میری کلگ تربت سے 3 جولائی 2024 کی شام 6 بجے کے قریب گاڑی سوار مسلح افراد نے لاپتہ کیا تھا ان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کی...

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5727 دن ہوگئے۔

شال (ہمگام نیوز) اظہار یکجتی کرنے والوں میں بی این پی شال سے سینئر رہنما میر جمعہ خان نیچاری درمحمد بلوچ الہی بخش بلوچ کمپ آکر اظہار یکجتی کی۔ وی بی ایم پی کے والی چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک ظلم کے نظام سے ٹکرانے کا نام ہے تحریک چلانے کے لئے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں ایک انقلابی کو ظلم کی تاریکی کے خاتمے کے لیے اپنے وجود کو جلانے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے القابی افراد ان کو کہا جاتا ہے جنہیں اپنے مشن سے عشق ہو جنون کی...

تربت، موٹر سائیکل سور نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شریف زاکر زخمی

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوشک ملک آباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شریف زاکر کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف زاکر کا شمار تربت کے معروف سماجی شخصیات میں ہوتا ہے وہ کئی سالوں سے علمی میدان میں کافی متحرک ہوکر ساچان گرائمر اسکول کے نام سے پرائیویٹ اسکول چلارہے ہیں۔ شریف زاکر کی رہائش گاہ واقع سنگانی سر میں گذشتہ روز بم پھینکا گیا اور فائرنگ کی گئی جب کہ کچھ روز قبل شہر کے اندر ان کے کم سن بیٹے کامل شریف اور ایک قریبی رشتہ دار اغوا کیے گئے جو تاحال...