شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںمشرقی بلوچستان میں کسی بھی تنظیم کو شکایت ہے، دلیل پیش کرے:جیش...

مشرقی بلوچستان میں کسی بھی تنظیم کو شکایت ہے، دلیل پیش کرے:جیش العدل

ہمگام نیوز:مغربی بلوچستان میں سرگرم بلوچ مسلح تنظیم جیش العدل کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے13سال ہماری تنظیم مغربی بلوچستان میں ایرانی رجیم کے خلاف پرسرپیکار ہے
تاکہ ایرانی مذہبی تشدد پسند حکومت کاخاتمہ ہو اور ایک جمہوری فیڈرل حکومت قائم ہو اس مقصد کے لیے ایران میں آباد دیگر اقوامکرد،ترکمن،عرب ،آذری اور اپوزیشن ہمارے ہم فکر ہیں اور ہمارا مقصد مغربی بلوچستان میں ایرانی استحصال کو روکنا ہے
2014 کو ایک اخباری بیان ذریعے ہم نے مشرقی بلوچستان کے ایک مسلح تنظیم کی الزامات کو مسترد کیا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ ہم کسی ملک کے مفادات کے لیے نہیں بلکہ اپنے سرزمین اور سنی بلوچوں کو قومی حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں
لیکن پچھلے دو سالوں سے مشرقی بلوچستان کے دو مسلح گروپس ایران میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں استعمال ہورہے ہیں کئی بار وہ مسلح ہوکر ہمارے مجاہدین پر حملہ آور ہوئے ہیں اور ہمارے تین ساتھیوں کو پکڑ کر مذہبی دہشت گرد ملک ایران کے حوالے کیا جن کا نام چاکر بلوچ اور دنزو چاکرزھی اور ایک کرد مہمان ابوبکر رستمی تھا جو غیر مسلح تھا یہ تینوں اس وقت زاہدان کے جیل میں اذیت سہ رہے ہیں اور ایرانی رجیم نے انکو پھانسی کا حکم دیا ہے ۔ ایرانی حکومت بی آر اے کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرکے پھر خود انکو نقصان پہنچائے گا ہم نے مشرقی بلوچستان کے سیاسی لیڈروں کو بھی اس تمام صورتحال پر آگاہ کیا لیکن براھمدگ بگٹی سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے بی ایل ایف کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر نے شروع میں ہمارے موقف کی تائید کی تھی لیکن گزشتہ روز جب ہمارے مجاہدین نے دہشت گرد ایرانی پاسداران پر حملہ کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا اور بی ایل ایف نے فخریہ انداز میں واقعہ کی زمہداری قبول کرکے ہمارے دس ساتھیوں کو شہید کرنے کا جھوٹا پروپگنڈا کیا ہم نے ہمیشہ صبر کا دامن تھام ہے جیش العدل کسی صورت یہ نہیں چاہتا ہے کہ ہماری جدوجہد کا رخ تبدیل ہوجائے اور بلوچ قوم آپس میں دست و گریباں ہوجائے اور بلوچ قوم کے دشمن ہمارے آپسی جنگ سے فائدہ اٹھائیں ۔اگر مشرقی بلوچستان کے کسی تنظیم کو ہم سے شکایت ہے تو قوم کے سامنے دلیل پیش کرے نا کہ جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کرے جیش العدل پر حملہ کیا گیا تو ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز