سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی و نصیر آباد :قابض پاکستانی فوج کی جارحیت جاری،دو افراد...

ڈیرہ بگٹی و نصیر آباد :قابض پاکستانی فوج کی جارحیت جاری،دو افراد شہید متعدد گھر نذر آتش

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، چھتر میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے ارد گرد کے علاقوں لاغری وڈ، مزاردین اوٹغ، ہپت ولی سمیت کئی علاقوں میں شدید فوجی آپریشن جاری ہے اس دوران فوسز کے اہلکاروں نے کئی گھروں اور چھونپڑیوں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا جبکہ ۱۰۰ سے زائد مال میویشی بھی فورسز کے اہلکار لوٹ کر لے گئے، جبکہ گزشتہ روز چھتر میں شہید کیئے گئے بلوچ فرزندوں کی شناخت ہوگئی ہے جن کو قابض پاکستانی فورسز نے ان کے تمام بچوں اور خواتین کے ساتھ اٹھا کر لاپتہ کردیا تھا جبکہ بروی بگٹی اور اس کے بتیجھے ٹھپا بگٹی کو شہید کر کے ان کی لاشیں پھنک دی گئی جبکہ دیگر لوگ تاحال فورسز کی حراست میں ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز