جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںڈیرہ غازی خان میں دشمن سے لڑتے ہوئے دو ساتھی شہید ہوئیں:...

ڈیرہ غازی خان میں دشمن سے لڑتے ہوئے دو ساتھی شہید ہوئیں: بی ایل اے

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے قریب چھتری کے علاقے میں بی ایل اے کے ساتھی ذوالفقار مسوری اور پیربخش گورشانی نے پہلے سے گھات لگائے دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور تنظیم کے دیگر ساتھی گھیرا توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔تنظیم کے ساتھیوں کیلئے گھات لگائے دشمن فورسز کا گھیرا توڑنے اور دوبدو مقابلہ کرتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کرتے ہوئے موقع سے نکلنے کی کوشش میں ذوالفقار مسوری اور پیربخش گورشانی نے جام شہادت نوش کیا اور باقی ساتھی مقابلہ کرتے ہوئے گھیرا توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے مدمقابل دشمن کو فضائی کمک بھی حاصل تھاہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل شلینگ جاری رہا دوران جنگ دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے اور باز مقامات پر بھاری فورسز ہونے کے باوجود دشمن فوج پسپائی اختیار کرتے رہے اس موقع پر ہم یہ واضح کرتا چلے کہ بلوچ نوجوان اپنے وطن و قوم کے دفاع سے کسی بھی حالت میں غافل و دستبردار نہیں ہونگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ قابض دشمن کی جانب سے قتل کئے گئے دیگر افراد کے متعلق یہی خدشہ ہیں کہ وہ گرفتار بلوچ فرزند ہیں جنہیں دشمن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر جعلی مقابلوں میں شہید کررہا ہے کیونکہ دونوں شہداء کے علاوہ تنظیم کے باقی تمام ساتھی زندہ سلامت ہیں اور اس وقت محفوظ مقام پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز