چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںآئی آر جی سی اور قابض ایرانی بحریہ نے بنگلان ساحل پر...

آئی آر جی سی اور قابض ایرانی بحریہ نے بنگلان ساحل پر بلوچستان میں بلوچ ماہی گیروں کو ماہیگیری سے خبردار کیا ہے

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور بحریہ نے ساحل بنگلان سے ، بلوچستان میں بلوچ ماہی گیروں کو خبردار کیا کہ وہ چند مچھلیوں کے شکار سے گریز کریں ـ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مطابق قابض ایرانی آرمی IRGC اور بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے بنگلان کے “ھاب ” سے بلوچ ماہی گیروں کو خبردار کیا کہ وہ بلوچستان کے پانی میں چند مخصوص مچھلیاں پکڑنے سے گریز کریں۔

بنگلان کے نیوی اور بنگلان فشریز اتھارٹی نے کہا ہے کہ بلوچ ماہی گیروں کو جیلی فش ، لوجر، متوتاہ ماہی اور میش ماہی پکڑنے کی اجازت نہیں ہے اور اگر ایسی مچھلیاں پکڑی گئیں تو ماہی گیروں کی کشتیوں کو ضبط کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔

اسی وارننگ میں جو بلوچ ماہی گیروں کو زبانی طور پر مطلع کیا گیا تھا، ماہی گیروں کو صرف ہوور مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے۔

بلوچستان کے بنگلان میں بلوچ ماہی گیروں کو بھی فوج کی جانب سے گرفتاری، کشتیوں پر قبضے اور جائیداد ضبط کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

قابض ایران نے بلوچ شہریوں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہ دے کر ظلم و بربریت کی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ دریں اثنا، آئی آر جی سی اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے چینی بحری جہازوں کی آمدورفت آزادانہ طور پر جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قابض ایرانی حکومت بلوچ ماہیگیروں پر مظالم ڈھا رہے ہیں جبکہ چینی ٹرالروں کو بلوچستان کی سمندری حیات کی نسل کشی پر مکمل اختیار دیا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز