یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںآئی ایس آئی والد کی بازیابی کیلئے تاوان کا مطالبہ کررہی ہے،...

آئی ایس آئی والد کی بازیابی کیلئے تاوان کا مطالبہ کررہی ہے، سعیدہ حمید

کراچی(ہمگام نیوز)پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالحمید بلوچ کی بیٹی سعیدہ حمید نے بلوچستان کے ایک آئن لائن انگریزی اخبار میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کی بازیابی کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ان سے بھاری تاوان کا مطالبہ کررہی ہے۔

سعیدہ کے والد کو گزشتہ سال 10 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ خفیہ ایجنٹوں نے آدھی رات کو ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور عبدالحمید کی شناخت کی تصدیق کے بعد اسے اٹھا کر لے گئے ـ

سعیدہ حمید کا کہنا تھا کہ خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے خود کو پولیس آفیسر کے طور پر متعارف کرایا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ایک معمول کا چیک اپ ہے اور وہ میرے والد کو اپنے سسٹم میں شناختی دستاویزات چیک کرنے کے بعد جانے دیں گے ـ
ایک لمحے بعد جب میں نیچھے آئی تو میں نے دیکھا کہ ایجنٹوں نے میرے والد کو ان کے ایک پک اپ ٹرک پر دھکیل دیا اور لے گئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز