چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںآج زاہدان میں ایک اور بلوچ شہری کی پھانسی

آج زاہدان میں ایک اور بلوچ شہری کی پھانسی

زاہدان ( ھمگام) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل سے تعلق رکھنے عبدالرؤف کبدانی ولد یوسف نامی ایک بلوچ شہری کو زاہدان سنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

عبد الرؤف کو اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ اکتوبر 2015 میں میلک سرحد پر منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عبد الرؤف کا اس سے قبل کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا اور نہ ہی وہ منشیات فروش تھا ان کے پاس صرف ان کا ذاتی اسلح موجود تھا جو لائیسنس یافتہ اور مکمل قانونی تھا۔
ـ
واضح رہے کہ گذشتہ 35 دنوں کے دوران قابض ایرانی حکومت نے زاہدان سنٹرل جیل میں کم سے کم 14 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز