کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ پارٹی عتیق الرحمان جنہیں23فروری 2017کو قابض فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیاتھا لیکن اس وقت حکمت عملی کے تحت ان کے لاپتہ ہونے کی خبر کو میڈیا میں نہیں لایاگیا تھا ۔
ترجمان نے کہاکہ عتیق الرحمن ولد اسماعیل قلات میں پارٹی کا ڈپٹی آرگنائزرتھا جنہیں قابض فورسز نے خضدار سے اٹھا کر لاپتہ کردیاتھا جہاں وہ بی آر سی کالونی میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت عتیق الرحمن سمیت پارٹی کے کئی سینئر ساتھی پارٹی پروگرام اوربلوچ قومی تحریک آزادی میں سرگرم کردار اداکرنے کے پاداش میں قابض کے زندانوں میں غیر انسانی اذیت کا سامنے کررہے ہیں ۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے زندانوں میں قیدعتیق الرحمن سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کردار اداکریں ۔