کینبرا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں کے سبب سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے اور ہزاروں شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سڈنی میں پانچ انچ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ریلوے ٹریک زیرِ آب آنے کی وجہ سے چند روٹس کی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔