کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے آسیا آباد میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کی رات ساڑھے بارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے آسیا آباد میں فوجی چوکی کو اے ون گولے سے نشانہ بنایا،جو چوکی کے اندر جا گرا جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔