یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںآن لائن گیم پَب جی (PUBG) نوجوانوں میں تشدد اور بدمعاشی کو...

آن لائن گیم پَب جی (PUBG) نوجوانوں میں تشدد اور بدمعاشی کو فروغ دے رہی ہے:ماہر نفسیات

عمان (ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹس کے مطابق ‘پب جی ‘دنیا کی سب سے معروف موبائل گیم ہے جس میں کھلاڑی گمنام مقامات پر ایک دوسرے کو حملہ کرکے قتل کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات کئی بار خبردار کر چکے ہیں کہ یہ گیم نوجوانوں میں تشدد اور بدمعاشی کو فروغ دے رہی ہے۔اردن نے انتہائی مشہور لیکن سفاک آن لائن گیم پَب جی (PUBG) پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا یے کہ اس سے سلطنت کے نوجوانوں پر بہت ہی ‘منفی اثرات’ پڑ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘AFP’ کے مطابق پَب جی، دنیا کی سب سے معروف موبائل گیم ہے جس میں کھلاڑی گمنام مقامات پر ایک دوسرے کو حملہ کرکے قتل کرتے ہیں۔

اردن کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع نے خبردار کیا تھا کہ ‘پب جی’ گیم کے اس کے کھیلنے والے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں اور یہی وجہ سرکاری طور پر اس پر پابندی کا باعث بنی۔اس سے قبل گیم پر عراق، نیپال، انڈین ریاست گجرات اور انڈونیشیا کے صوبے آچے میں بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

مئی میں چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ٹینسنٹ’ نے گیم کو صارفین کے لیے مزید پیش کرنے سے روک دیا تھا اور اس کے بجائے صارفین کے لیے نئی اور تقریباً اسی طرح کی دوسری گیم پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ اردن میں پَب جی گیم بڑے پیمانے پر کھیلی جاتی ہے تاہم ادارے اپنے ملازمین کو کئی بار یہ گیم کھیلنے پر تنبیہ کر چکے ہیں۔ماہر نفسیات خبردار کرچکے ہیں کہ یہ نوجوانوں کے قیمتی وقت کو ضائع کرنے کا موجب بن گیا ہیں۔یہ خطرناک نشہ کی طرح نوجوانوں کو گھیر چکا ہے۔واضع رہے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا یے کہ یہ گیم نئی نسل کیلئے اپنی زمہ داریوں سے غفلت کا موجب بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز