سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںآواران،ٹرانچ میں گیسٹرو وباسے 6افراد موت کے منہ میں چلے گئے

آواران،ٹرانچ میں گیسٹرو وباسے 6افراد موت کے منہ میں چلے گئے

کوئٹہ : (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران ٹرانچ کے مقامی بیسک ہیلتھ یونٹ میں حکومت کی طرف سے غفلت و لاپرواہی بنیادی طبی سہولیات اور پینے کے صاف پانی نہ ہونے کے باعث گیسٹرو سے متاثرہ مزید 3مریض موت کے منہ میں دھکیل دیئے گئے۔ اور متاثرہ افرادکی تعداد 200 سے تجاویز کرگئی 100 کے قریب متاثرہ مریضوں کو حب کے مقامی اسپتال میں منتقل ہونے کے بعد ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی تفصیلات کے مطابق آواران میں گیسٹر و کی وباء سے مزید 3افراد موت کے منہ میں دھکیل دیئےگئے۔ متاثر ہونے والوں کی تعداد 200 افراد سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ صرف چار روز میں گیسٹرو کے وباء سے خواتین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث حب کے مقامی ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کم پڑ گئی جس کے باعث ایک بیڈ پر دو سے زائد متاثرہ افراد کو طبی امدادد نہ ہونے کے برابر ہیں ۔حب کے مقامی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہسپتال میں ادویات کی قلت پیدا بھی ہوگئی ۔بلوچ سوشل ایکٹیوسٹ اور انسان دوست لوگ ہنگامی بنیادوں پر عالمی میڈیا اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کو آگاہی دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ آواران،ٹرانچ کا یہ وبا مزید علاقوں میں تباہی نہ پیھلا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز