آواران(ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے آواران کولواہ میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ترجمان نے کہا کہ جمعہ کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے کولواہ ہُور میں فوجی کیمپ پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا.
ترجمان بی ایل ایف نے بیان کے آخر میں کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


