دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںآواران بم حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ایک زخمی ہواہے،بی ایل...

آواران بم حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ایک زخمی ہواہے،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ  جمعرات 22  دسمبر کی دوپہر تین بجکر پچاس منٹ پر آواران میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آواران کے علاقے مالار،کرکے ڈل میں دشمن پاکستانی فوج کو پکٹ سیکورٹی کے لیے قائم مورچے میں سرمچاروں نے ایک بارودی سرنگ نصب کیا،۔جوں ہی فورسز کو پکٹ سیکورٹی دینے والے تین اہلکاروں میں سے دو مورچے میں داخل ہوئے دھماکہ ہوا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز