جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںآواران تیریج آھری کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے پربارودی سرنگ دھماکے...

آواران تیریج آھری کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے پربارودی سرنگ دھماکے کی زمہ داری قبول کرتے یے:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران، راغے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے
نا معلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
آج27 نومبر کے روز بلوچ سرمچاروں نے ضلع آواران میں تیریج آھری کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے کے راستے پر ایک بارودی سرنگ نصب کیا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اْڑا کر ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیا۔ اس میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ قافلہ دو دن سے جاری آپریشن میں حصہ لیکر واپس آ رہا تھا۔ یہ آپریشن تیرتیج آھری اور گرد و نواح میں ہو رہا تھا۔ حملے کے بعد کیمپ سے دوسری گاڑیاں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات دس بجے سرمچاروں نے ضلع واشک میں راغے شنگر فوجی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز