شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںآواران سے بزرگ شخص دو بیٹوں سمیت قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں...

آواران سے بزرگ شخص دو بیٹوں سمیت قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ آواران ریکن سے جھاؤ کے رہائشی بزرگ شخص مرادبخش ولد محمود سکنہ جھاؤ ڈولیجی دو نوجوان بیٹوں لطیف اور امجد سمیت قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق انھیں فورسز نے 09 فروری 2026 کے روز تقریبا 12 بجے چھاپہ مارکر حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے آٹھ سال قبل وہ اپنے اہلخانہ سمیت روزانہ کے فوجی آپریشن اور خواتین بچوں کو حراست میں لیئے جانے کے بعد آواران ریکن نقل مکانی کرکے آباد ہوگئے تھے، مگر یہاں بھی فورسز نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی، ان کی بیوی بچوں کو دو دفعہ جبری لاپتہ کرنے کے بعد اس شرط پر چھوڑدیا گیا تھا کہ میاں بیوی ہر وقت فوجی کیمپ آکر پیشی دیتے رہے ہیں گے، فوجی حکم نامہ جاری کرنے کے بعد بزرگ شخص اپنی معمر بیوی سمیت بلاناغہ پیشی دے رہے تھے کہ انھیں اب فورسز نے چھاپہ مارکر بیٹوں سمیت حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز