کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ضلع آواران کے علاقے کولواہ شاپکول میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ جمعرات ہی جھاؤ نونڈرہ میں کچ کے مقام پر فوجی چوکی پر حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔