کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے آواران اور کولواہ میں فورسز پر چھ حملے کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ۔ کولواہ میں بزداد بانڈمی اور بر بڈونک میں فورسز کے قافلوں پر حملہ کیا جبکہ آواران تیرتیج میں جِک چوکی ، لباچ چوکو اور لباچ ڈنسر میں چوکیوں پر خود کار ہتھیاروں سے حملے کیے۔ یہ بات انہوں نے ااتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلا یٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ آواران پیراندر کی کراس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا۔ ان حملوں میں فورسزکے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔