پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںآواران: پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ،تین بلوچ فرزند شہید

آواران: پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپ،تین بلوچ فرزند شہید

جھاؤ(ہمگام نیوز)پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان کے جھڑپ تین بلوچ فرزند شہید ہوگئے

ویب ڈیسک کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی ہے جس میں تین بلوچ فرزند راشد علی ولد بشیر احمد ،اورنگزیب ولد غلام قادر اور گل شیر ولد دلمراد شہید ہوئے ہے جبکہ اس جھڑپ میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز بلوچ سرمچاروں کے راستے کی ناکہ بندی کی تھی جس سے سرمچاروں کی ایک گروپ اور فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس سے تین بلوچ سرمچار شہید ہوئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم پاکستانی فوج نے بلوچ فرزندوں کی لاشوں کو جھاؤ واجہ باغ کے ہسپتال میں منتقل کردیا ہے اور انہیں رشتہ داروں کے حوالے نہیں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز