سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںآواران : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیا گیا ...

آواران : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیا گیا شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز ڈیسک )آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طورپر حراست میں لیا گیا شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے دورانِ قید تشدد کے بعد شہید کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آواران کے علاقے مشکے سے جبری طورپر حراست میں لیا گیا شخص کی مسخ شدہ لاش مشکے کے علاقے گجر سے برآمد ہوئی ہے۔ جسکی شناخت مستری احمد ولد فقیر محمد سے ہوگئی ہے۔ جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق مستری احمد کو گزشتہ دن دارانِ فوجی کاروائی مشکے کے علاقے نوکجو سے ریاستی فورسز نے تحویل میں لیا تھا جسے دورانِ قید تشدد کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ لاش پر تشدد بھی پائئے گئے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ مستری احمد کو تشدد کے بعد شہید کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز