چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںآگاہی دستخطی مہم کل بھی جرمن صوبے باڈن وورٹیمبرگ کے شہر من...

آگاہی دستخطی مہم کل بھی جرمن صوبے باڈن وورٹیمبرگ کے شہر من ھائیم میں منعقد ہوگی:FBM

جرمنی (ہمگام نیوز) جرمنی کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے منعقدہ دستخطی آگاہی مہم “ بعنوان بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” دو روز کے لئے آج سے جرمن صوبے باڈن وورٹیمبرگ کے شہر من ھائیم میں شروع ہوگئی۔
من ھائیم میں مہم اپنے پہلے دن کے لئے اختتام پزیر ہوگئی، جو کہ نہایت کامیاب رہی۔ مہم کے پہلے روز شرکاء زبردست طریقے سے سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے اور اپنے دستخط فراہم کئے۔
شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں جرمن عوام اور اداروں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ بلوچ نہ تاریخی طور پر پاکستان کا حصہ ہیں اور نہ ہی ایران کا بلکہ ایک مقبوضہ سرزمین کے مالک ہیں لہٰذا ان کو اگر ان کے اصل شناخت سے ہی پہچانا جائے تو بہتر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ میں قبضہ گیر اور فاشسٹ ریاستوں نے ہمیشہ اپنے مکروہ عزائم و مفادات کی خاطر کمزور اقوام کی سرزمین پر قبضے کئے ہیں مگر شائد ہی تاریخ میں ایسی کوئی مثال ہو جب قبضہ گیر نے اس وطن اور قوم کی حقیقی شناخت کو اپنے ساتھ تحلیل کیا ہو مگر ایران اور پاکستان نہ صرف قابض کی صورت بلوچ وطن پر اپنا قبضہ جمائے بیٹھے ہیں بلکہ انتہائی ڈھٹائی سے اس کو اپنا حصہ بھی قرار دے رہے ہیں تاکہ ان کے غیر فطری قبضے کو جواز فراہم کی جاسکے۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے میڈیا کو
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ مہم کل بھی جرمن صوبے باڈن وورٹیمبرگ کے شہر من ھائیم میں منعقد ہوگی جو دوپہر 12 سے لیکر شام 5 بجے تک جاری رہی گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز