سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںابوالحسن کو بازیاب کیا جائے۔ اہلخانہ کی اپیل

ابوالحسن کو بازیاب کیا جائے۔ اہلخانہ کی اپیل

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زامزان میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی شکار ہونے والے بلوچ بزرگ شخص بنام ابوالحسن ولد یار محمد کے اہلخانہ نے اپنے پیارے کے باحفاظت بازیابی کے لئے حکومت اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہے-

اہلخانہ کے مطابق ابوالحسن ولد یار محمد کو رواں سال17جنوری کو بالیجہ تمپ سے سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے-

مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی ہونے والے افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ابوالحسن ولد یار محمد کی ریاستی جبری گمشدگی کے تصدیق کرلی-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز