یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںابوظہبی:UAE نے پاکستان کو6ارب20 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی منظوری دی

ابوظہبی:UAE نے پاکستان کو6ارب20 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکج کی منظوری دی

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک)معاشی بحران سبب پاکستان کو درپیش ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے UAE کے ولی عہد اتوار 6 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اس پیکج میں 3 ارب ڈالر نقد جمع کرانے کے علاوہ موخر ادائیگیوں پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی فراہمی بھی شامل ہے۔UAE کے پیکج کی شرائط و ضوابط اور سائز بالکل ویسا ہی ہے جیسا سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا تھا۔ اور عرب امارات کے پیکج کو جمعرات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس پیکج سے پاکستان، اپنے دوست ممالک سے تیل اور گیس کی درآمدات پر تقریباً 7 ارب 90 کروڑ ڈالر کی بچت حاصل کرسکے گا، جو 12سے 13 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی آئل بل کی مالیت کے 60 فیصد سے زائد ہے۔ ان پیکجز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موخر ادائیگیوں پر الگ الگ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی ادائیگی اور بین الاقوامی اسلامک تجارتی فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) سے ٹریڈ فنانس کے ڈیڑھ ارب ڈالر شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے مجموعی مالی امداد اور آئی ایف ٹی سی کی ٹریڈ فنانس کی رقم اس وقت 13 ارب 90 کروڑ ڈالر سے 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے 3، 3 ارب ڈالر نقد جمع کرائے جائینگے۔خیال رہے کہ یہ رقم پاکستان اور ابوظہبی کے مشترکہ اشتراک سے خلیفہ پوائنٹ پر 5 سے 6 ارب ڈالر مالیت کی تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری اور گوادر آئل سٹی پر سعودی عرب کی جانب سے  پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے علاوہ ہے۔اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی یا آرام دہ ادائیگی شیڈول سے متعلق قطر کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔حکومت اہلکار کے مطابق پاکستان جیو پولیٹیکل وجوہات کے لیے دو طرفہ تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر ان تینوں دوست قطر،سعودی عرب اور متحدہ عرب مارات کے ساتھ اپنے تعلقات گہرے کر رہا ہے۔حکومت اہلکاروں کے مطابق UAE کے ولی عہد 2 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے اور اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بھی پاکستان کا دورہ متوقع ہے اور ریاض کی درخواست پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے مفاہمت کی یاد داشت پر کام کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان 3.18 فیصد شرح سود پر سعودی عرب سے پہلے ہی 2 ارب ڈالر نقد وصول کرچکا ہے جبکہ مزید ایک ارب ڈالر فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز