دہلی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہراحمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ جن کی اکثریت مسلمانوں کی ہے ـ
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کی خصوصی عدالت نے 2008 میں احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں 38 افراد کو سزائے موت اور11 کو عمر قید کی سزا سنادی۔
گجرات کی خصوصی عدالت نے برسوں پہلے احمد آباد دھماکوں کے کیس میں 77 افراد کیخلاف ٹرائل مکمل کیا تھا۔ ان میں سے49 کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ 28 کو بری کردیا گیا تھا۔
احمد آباد میں 2008 میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس نے دھماکوں میں ایک مسلمان تنظیم کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔