کوئٹہ( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 18 ستمبر 2018 کو کیچ کے علاقے دشت شولی سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچ فرزند اختر ولد مراد محمد تاحال بازیاب نہ ہو سکے ہیں.
اختر بلوچ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختر بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں.


