لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما ایف بی ایم کے صدر واجہ حیربیار مری نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ دیتے ہوئے حالیہ دنوں کے پاکستانی پارلیمنٹ میں اختر مینگل کے تقریر بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اختر مینگل بھیڑ کے لباس میں بھیڑیا ہے۔ انھوں نے کہا وہ مسلم پنجابیوں سے زیادہ پاکستان کے ساتھ وفادار رہا ہے ۔
انھوں نے مزید کہا بلوچستان پر قبضہ کرنے والوں کی پارلیمنٹ میں ایسی تقریریں کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔