تل ابیب(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی شام دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کی سرحد پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ بھی تصدیق کی کہ اردن کی سرحد پر مشتبہ افراد کے ساتھ جھڑپ میں ان کا ایک ریزرو افسر زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ایک آپریشن میں مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔


