7فروری 2022 کو بوائز ہائی سکول سورو میں ناجائز، غیرقانونی و سیاسی انتقام کے عوض تبادلوں اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سورو میں ٹیچر اسٹاپ کی کمی کے خلاف گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سورو، مند کے گرلز اسکول اور مند سول سوسائٹی کے جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔
واضع رہے کہ سورو ہائی اسکول میں ٹیچرز کی کمی کے خلاف طلباء اور سول سوسائٹی پچھلے کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے بجائے ایک اور ٹیچر عبدالاحد مسعودی جو پوری پرائمری سیکشن کا ذمہ دار ہے کو ٹرانسفر کیا گیا ہے.اس ناجائز عمل کے خلاف طلباء طالبات سمیت مند سول سوسائٹی نے مشترکہ احتجاج ریکارڈ کیا۔
مقررین نے اس سیاسی انتقام پر وابسطہ تبادلے کی پُر زور مذمت کی اور عبدلاحد مسعودی کے تبادلے کو فوری طور پر منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا، تاکہ پہلے سے سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے پرائمری سیکشن مزید بحران کا شکار نہ بنے.انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر ذہ شعور کا بنیادی حق ہے لیکن مند کے عوام کو اس بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، مند پہلے سے کئی لحاظ سے پسماندہ ہے اسے مزید تعلیمی لحاظ سے پسماندہ نہ کیا جائے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ ڈی ای او کیچ جو مند کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کررہا ہے او ڈپٹی ڈی او مند ان تمام کاروائیوں میں ان کے برابر شریک ہیں ان کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اور غیر حاضر اساتذہ کی پشت پناہی بند کی جائے بہ صورت دیگر مند کے تمام اسکولز کی تالا بندی کی جائیگی.