مغربی کنارے( ہمگام نیوز ) بیت المقدس اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا کہ ہمارے ملک اور مقدسات پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے تک جامعہ مزاحمت جاری رکھی جائے گی شہدائے فلسطین کی آزادی اور حق کے واپسی کے راستے پر روشنی کا مینار بنے رہیں گے۔ ہماس نے فلسطینیوں کے یوم شہدا پر ایک بیان میں کہا ہے،کہ شھداء کے قافلے جو ہر روز چڑھتے ہیں وہ روشنی کی کرن بنے رہیں گے جو ہمارے عوام کی آزادی کے واپسی کے پروگرام میں راہ روشن کرتے رہیں گے ہماس نے کہا کہ ہم ان شہداء کے خون اور قربانیوں کے ساتھ ان کے جامعہ مزاحمت کے راستے پر چلتے ہوئے اس وقت تک وفادار رہیں گے جب تک ہماری سرزمین اور المقدس سے قابض ریاست کے تسلط سے آزاد نہیں ہوجاتا اور دشمن کو شکست نہیں دی جاتی ہماس نے کہا کہ قابض فوج کا 373 سے زائد شہداء کی لاشوں کو مسلسل تحویل میں رکھنا جرم اور تمام بین الاقوامی اصول و قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اس نے کہا کہ فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضہ میں رکھنا اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔