یروشلم (ہمگام نیوز)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غلطی سے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کو زحمی کر دیا ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مرکزی شاہراہ پر فوجیوں پر پتھر اور پٹرول بم پھینک جا رہے تھے جس سے تین شہری زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان فلسطینیوں کا پیچھا کرتے ہوئے غلطی سے عام شہریوں پر گولیاں چل گئیں‘۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 15 سال کا لڑکا ہے جو اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا جب اس کو گولی ماری گئی۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں ہلاک کیے جانے والے فلسطینی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ حملہ آور تھا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جو یروشلم کے باہر واقع گاؤں بیت سیرا میں پیش آیا۔


